عبدالستارایدھی خدمت انسانیت کی علامت تھے:طاہراقبال خان

خدمت خلق کے دوران مرحوم نے کئی چیلنجز کاسامنا کیا مگر ہمت نہیں ہاری

پیر 11 جولائی 2016 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جولائی ۔2016ءخاکسارتحریک کے مرکزی ترجمان محمد طاہر اقبال خان نے کہا ہے کہ عبدالستارایدھی خدمت انسانیت کی علامت تھے ۔خدمت خلق کے دوران عبدالستارایدھی نے کئی چیلنجز کاسامنا کیا مگرانہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے کردارکالوہامنوایا ۔ عبدالستارایدھی نے شہرت کی بجائے انسانیت کی خدمت کواپناشعاراورمشن بنایا اوراس میں کامیاب رہے ۔

اگرہمارے معاشرے میں عبدالستارایدھی سے دوچارلوگ مزید پیداہوگئے تواس کی کایاپلٹ جائے گی ۔لوگ عطیات دینے کیلئے تیار ہیں مگر عبدالستارایدھی کی طرح ہرکسی پراعتماد نہیں کیاجاسکتا ۔خدمت خلق کوروزگارکاذریعہ بنانے والے عناصر نے اس مقدس مشن کوبھی بدنام کردیا ۔ عبدالستارایدھی کادم غنیمت تھا ،وہ دنیا بھر کے باضمیر انسانوں کیلئے سرمایہ افتخار تھے۔

(جاری ہے)

وہ عبدالستارایدھی کے بلندی درجات کے سلسلہ میں ایک پروقارتقریب سے خطاب کررہے تھے۔محمدطاہراقبال خان نے مزید کہا کہ عبدالستارایدھی نے موت کی آغوش میں جاتے جاتے بھی دوانسانوں کی تاریک دنیا روشن کردی اوران کایہ صادق جذبہ دیکھتے ہوئے ہزاروں انسانوں نے مرنے کے بعد اپنے اعضاء عطیہ کرنے کااعلان کردیا ۔ عبدالستارایدھی نے زندگی بھرنہ صرف خودبھی نیک کام کئے بلکہ دوسروں کوبھی صلہ رحمی کی ترغیت دی ۔

انہوں نے کہا کہ عبدالستارایدھی سے متاثرہوکرکئی لوگ خدمت خلق کے شعبہ کی طرف آئے اوران کی زندگی تبدیل ہوگئی ۔ عبدالستارایدھی کومارناموت کے بس کی بات نہیں ، عبدالستارایدھی نے زندگی بھر انسانیت کی خدمت کیلئے جوکام کیا اس نے ان کے نام کوامرکردیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عبدالستارایدھی کے عہدمیں جی رہے تھے یہ ہم سب کیلئے ایک اعزازتھا ،ہمیں ان کے ساتھ محبت برقراررکھنے کیلئے ان کامشن زندہ رکھناہوگا۔

متعلقہ عنوان :