پاکستان نے سعودی عرب میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث مبینہ پاکستانی کی تفصیلات سعودی حکام کو فراہم کر دیں

muhammad ali محمد علی پیر 11 جولائی 2016 21:23

پاکستان نے سعودی عرب میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث مبینہ پاکستانی ..

اسلام آباد (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء) پاکستان نے سعودی عرب میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث مبینہ پاکستانی کی تفصیلات سعودی حکام کو فراہم کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر سے 2 روز قبل ہونے والے بم دھماکوں کی تحقیقات کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی اور سعودی انٹیلی جنس حکام مسلسل رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

اب پاکستان کی جانب سے بم دھماکوں میں ملوث مبینہ پاکستانی کی تفصیلات سعودی حکام کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ وزرات داخلہ جانب سے کہا گیا ہے کہ گلزار نامی شخص تواتر سے پاکستان آیا جایا کرتا تھا تاہم تاحال اس کے پاکستانی ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس حوالے سے اب تک جتنی بھی معلومات اکٹھی ہوئی ہیں وہ سب سعودی حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :