عبدالستار ایدھی مرحوم کو ان کی سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری،ڈسٹرکٹ بار ملتان میں غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی

پیر 11 جولائی 2016 21:05

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) بابائے خدمت عبد الستار ایدھی مرحوم کی وفات پر ان کی سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مختلف شعبہ ہا ئے سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کی جا نب سے دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار ملتان نے بھی عبد الستار ایدھی کی خدمات کے پیش نظر گذشتہ روز یوم سوگ منایا اور مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ بھی شیخ ارشد محمود ایڈووکیٹ کی اقتدا ء میں پڑھا ئی گئی اورمرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔ علاوہ ازیں وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہو ئے اور اس حوالے سے وکلاء نے مکمل ہڑ تال کی اور مرحوم کی سماجی خدمات کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :