پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد میاں نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے‘انہیں خود مستعفی ہو جانا چاہیے ‘کشمیر کے انتخابات کے بعد پیپلزپارٹی پانامہ لیکس پر میاں نواز شریف کیخلاف بھر پور تحریک چلائے گی

پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری و سابق گورنر پنجاب سردار عبدالطیف کھوسہ کی بہاولنگر میں پریس کانفرنس

پیر 11 جولائی 2016 21:02

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری و سابق گورنر پنجاب سردار عبدالطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد میاں نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے ۔لہذا انہیں خود مستعفی ہو جانا چاہیے ۔کشمیر کے انتخابات کے بعد پیپلزپارٹی پانامہ لیکس پر میاں نواز شریف کے خلاف بھر پور تحریک چلائے گی ۔

ان خیالات کااظہار انہوں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے شوکت محمود بسرا ء کی رہائشگاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ میاں نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے ہیں جس پر انہیں خود بخود استعفیٰ دیکر گھر چلا جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی نے بدعنوانی کے خلاف ایک موقف اپنایا ہے او انہیں امید ہے کہ پاکستانی عوام ان کا ساتھ دے گی ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیئے ۔نواز شریف اور اس کے ساتھیوں نے جس طرح ملک کو لوٹا ہے اس کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی ۔ پانامہ لیکس میں جس کسی کا بھی نام ہے ان سب کا بلاتفریق احتساب ہونا چاہیے چاہے وہ پیپلزپارٹی کا رہنماء ہی کیوں نہ ہو ۔سردار عبدالطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا چوتھا اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے اب انہیں گھر میں اﷲ اﷲ کرنی چاہیے کیونکہ ایک آپریشن کے بعد کوئی بندہ صحیح کام سرانجام نہیں دے سکتا ۔

بقول میاں نواز شریف کے ان کا چوتھی بار اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے اب وہ مملکت کا نظام نہیں چلا سکیں گے اس لئے انہیں چاہیے کہ وہ خود مستعفی ہو جائیں ۔اگر پانامہ لیکس پر حکومت نے پارلیمنٹ کو استعمال کرنے کی کوشش کی تو ہم پارلیمنٹ کو بھی چھوڑ کر جا سکتے ہیں ۔بلدیاتی اداروں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سردار عبدالطیف کھوسہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ضلعی حکومتوں کے 340ارب روپے اپنی صوابدید پر خرچ کئے اڈیٹر جنرل کے اعتراض پر میں نے بطور گورنر پنجاب یہ کیس فنانس کمیٹی کو بھجوا دیا تھا اس طرح شہباز شریف نے 340ارب روپے کے جوابدہ ہیں ۔