کراچی‘ غیرت کے نام پر بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا‘مبینہ آشنا زخمی

پیر 11 جولائی 2016 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پر بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے ماں کا مبینہ آشنا جنید نامی شخص زخمی ہوگیا، پولیس نے ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ سرجانی میں فائرنگ سے ایک شخص لہولہان ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن نمبر 4 میں بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی، پولیس کے مطابق مقتولہ کے بیٹے حسین اور بھتیجے قاسم نے اپنی ماں اور گھر میں موجود جنید نامی شخص پر فائرنگ کردی، جس کے باعث نسرین موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ جنید زخمی ہو گیا، جنہیں پولیس نے فوری اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے پستول بھی برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے بیٹے حسین اور بھتیجے قاسم نے نسرین کو جنید کے ساتھ گھر میں قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر طیش میں آکر اپنے چچا کے پستول سے فائرنگ کی۔

متعلقہ عنوان :