وزیر داخلہ کی انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کیلئے وزارت کے ائیر ونگ میں 3سیسنا طیاروں کی شمولیت کی منظوری

ان طیاروں پر اس سے قبل آنے والے اخراجات امریکی حکومت کی طرف سے ادا کئے جاتے رہے

پیر 11 جولائی 2016 20:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے لئے وزارت کے ائیر ونگ میں 3سیسنا طیاروں کی شمولیت کی منظوری دے دی ، اس سے قبل ان طیاروں پر آنے والے اخراجات امریکی حکومت کی طرف سے ادا کئے جاتے رہے ہیں، پیر کو یہاں پنجاب ہاوس میں ایک اجلاس کے دوران وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وزارت کے ائیر ونگ کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کی اور ائر ونگ میں 3 سیسنا طیاروں کی شمولیت کی منظوری دی تاکہ دہشت گردی اور منشیات کے تدارک کو یقینی بنایا جا سکے ، انہوں نے امریکی حکومت کی جانب سے دسمبر 2017 تک فنڈز کی فراہمی کے معاہدے کے اختتام کے بعد بھی وزارت کے ائر ونگ کو ہیلی کاپٹر فلیٹ کو مضبوط کرنے کی تجویز تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :