وفاقی حکومت نے ملک بھر کے زرعی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں 3روپے فی یونٹ کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

کمی کا اطلاق کوئٹہ الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کی تقسیم کار کمپنیاں کے صارفین پر ہو گا ،آف پیک ٹائم کے لئے ٹیرف8.85 کی بجائے اب 5.85 پیسے فی یونٹ ہو گا

پیر 11 جولائی 2016 20:56

وفاقی حکومت نے ملک بھر کے زرعی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں 3روپے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء ) وفاقی حکومت نے ملک بھر کے زرعی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں کمی کردی ہے جس کا وزارت پانی و بجلی نے باقاعدہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ پیرکووفاقی حکومت نے زرعی صارفین کیلئے بجلی کے نرخوں میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ کمی کی ہے ۔

(جاری ہے)

کمی کا اطلاق کوئٹہ الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کی تقسیم کار کمپنیاں کے صارفین پر ہو گا۔

آف پیک ٹائم کے لئے زرعی صارفین کو ٹیرف آٹھ روپے پچاسی پیسے تھا۔نیا ٹیرف پانچ روپے پچاسی پیسے فی یونٹ ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیک ٹائم کیلئے ٹیرف دس روپے پینتیس پیسے فی یونٹ رہے گا ۔نیپرا کے مقرر کردہ نرخوں اور رعایتی نرخوں میں فرق کا بوجھ وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ اس سلسلے میں وزارت پانی و بجلی نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :