وزارت پانی و بجلی کا زرعی صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان

پیر 11 جولائی 2016 20:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) وزارت پانی و بجلی نے زرعی صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

وزارت کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سوا تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں کسانوں کے لئے بجلی کی قیمت میں 3.50روپے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق معمول کے اوقات کار میں 5.85روپے اور پیک اوور میں 10.35روپے فی یونٹ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :