نیب مشتاق رئیسانی کو ذہنی و جسمانی طورپر ٹارچر کر رہا ہے ،چیئرمین نیب افسران کے رویے کا نوٹس لیں ، وکیل کا مران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی باہر صحافیوں سے گفتگو

پیر 11 جولائی 2016 20:41

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء ) بلوچستان میگا کرپشن کیس مین گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتا ق رئیسانی کے وکیل نے کہا ہے کہ نیب انکے موکل کیساتھ آئین سے بالاتر ناروا سلو ک روا رکھے ہوئے ہے جس کیخلاف انھوں نے احتساب عدا لت کے جج کو مطلع کر دیا ہے اب چیرمین نیب اس مسئلہ کو از خود دیکھیں۔یہ بات کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

کامر ا ن مرتضیٰ نے کہاکہ میرے موکل کیساتھ نیب میں ناروا سلوک کیا جا رہا ہے انھیں جسمانی اور ذہنی ٹارچر کیا جاتا ہے میرے مو کل نے تحفظات میڈیا میں لانے سے منع کیاہے کیونکہ تحفظات میڈیا میں لانے سے میرے موکل پرمزید سختی بڑھنے کاخدشہ ہے انھوں نے کہا کہ نہ صرف میرے موکل بلکہ میری ذات کے حوالے سے بھی کچھ ایسا کہا گیا ہے جو مناسب نہیں ہمارے صوبے کا ایک کلچر ہے لیکن باہر سے آئے ہوئے کچھ لوگ اس کو نہیں سمجھتے لہذا چیئرمین نیب خود اس صورتحال کا نوٹس لیں، وہ اپنے لوگوں سے پوچھیں کہ وہ ایساکیوں کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ میرے موکل کو انوسٹی گیشن افسر سے گلہ نہیں، گلہ کچھ اور لوگوں سے ہے تاہم انہوں نے جن سے گلہ ہے ان کا نام نہیں بتایا ۔

متعلقہ عنوان :