چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ کا کریکس ایریا میں قائم اگلے مورچوں کا دورہ ٗ تعینات پاک میرینز کے افیسر سے ملاقات

پیر 11 جولائی 2016 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ نے کریکس ایریا میں قائم اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہا ں تعینات پاک میرینز کے آفیسرز اور سیلرز سے ملاقات کی ۔ پاک میرینزکے آفیسرز اور سیلرزکو نیول چیف نے عید کی مبارک باد دی اور کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل سید عارف اﷲالحسینی بھی اس موقع پر نیول چیف کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران نیول چیف کو کریکس میں جاری آپریشنل سرگرمیوں اور کریکس ایریا کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے پر بریفنگ دی گئی۔پاک بھارت سرحد کے قریب اگلے مورچوں پر تعینات آفیسرز اور سیلرز سے گفتگو کے دوران نیول چیف نے دلدل، پانی زدہ اور کٹھن ماحول کی حامل اس حساس سرحد کی حفاظت کے عظیم فرائض کی انجام دہی میں آفیسرز کے جذبے اور انتھک محنت کی تعریف کی۔ نیول چیف نے کریکس ایریا پر تعینات پاک میرینز کی آپریشنل صلاحیتوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :