ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد بار کے زیر اہتمام عبدالستار ایدھی مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ اد کی گئی

پیر 11 جولائی 2016 20:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد بار کے زیر اہتمام عبدالستار ایدھی مرحوم کی غائبانہ نماز جنازہ اد کی گئی ۔پیر کو ڈٖسٹرکٹ بار کے صدر سید محمد طیب ایڈوکیٹ نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف ایٹ کچہری میں عبدالستار ایدھی کی عائبانہ نماز ادا کی گئی اور وکلاء نے یوم سوگ منایا ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کا اہتمام اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے کیا گیا تھا۔ نماز جنازہ میں وکلاء سمیت شہریوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ نمازجنازہ کے شرکاء نے مرحوم عبدالستار ایدھی کوانسانیت کیلئے ان کی گرانقدر خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔