سرینا ہوٹلز کی جانب سے 3,769,167روپے بطور عطیہ این ڈی ایم اے کے حوالے

پیر 11 جولائی 2016 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء)سرینا ہوٹلزپاکستان نے ساڑھے سینتیس لاکھ روپے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کوعطیہ کیے ۔

(جاری ہے)

یہ رقم سرینا ہوٹل کی جانب سےSprit of Compassion کے نام سے جاری ماحولیاتی ،سماجی اور تعلیمی مہم کے ذریعے جمع کی تھی ۔ یہ رقم ماضی میں قدرتی آفات سے نمٹنے میں اہم کردار کو سامنے رکھتے ہوئے این ڈی ایم اے کے حوالے کی گئی ۔ چئیرمین این ڈی ایم اے نے خط کے ذریعے سرینا ہوٹل کی اس کاوش کو سراہا اور شکریہ ادا کیا ۔