بھارتی حکومت گولیوں کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتی‘شہبازشریف

کشمیر کی آزادی کی صبح شہدائے کشمیر کے خون سے طلوع ہوگی‘وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 11 جولائی 2016 20:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت گولیوں کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وقت نے کشمیرمیں بھارتی حکومت کی ظلم اور تشدد کی پالیسی کو ناکام ثابت کر دیا ہے اور اس پالیسی نے کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی تڑپ کو مزید جلا بخشی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی خون کی ارزانی پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت پر کشمیر میں آگ اور خون کا یہ کھیل فوری طور پر بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی صبح شہدائے کشمیر کے خون سے طلوع ہوگی۔

متعلقہ عنوان :