عبد الستار ایدھی کی کی فلاحی خدمات قومی تاریخ کا روشن باب ہے‘علامہ سید ریاض حسین شاہ

پیر 11 جولائی 2016 20:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ عبد الستار ایدھی کا نام پاکستان کیلئے ہمیشہ قابل فخر رہے گا،عبد الستار ایدھی کی کی فلاحی خدمات قومی تاریخ کا روشن باب ہے،ان کا نام اور مقام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا، دکھی انسانیت کیلئے عبد الستار ایدھی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں عبد الستار ایدھی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر ایدھی کا نام پاکستان کی شناخت تھا۔ عبد الستار ایدھی جیسی شخصیات قوموں کو انعام الٰہی کے طور پر عطاء کی جاتی ہیں۔ عبد الستار ایدھی دنیا کا امیر ترین غریب فرد تھا۔ انہوں نے کہا کہ عبد الستار ایدھی نے زندگی کی آخری سانس تک انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھا۔ ان کے کردار و عمل کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے۔عبد الستار ایدھی کی زندگی سے سبق ملتا ہے کہ خدمت خلق بہترین عبادت ہے۔

متعلقہ عنوان :