عید کے فورا بعد ملک بھر میں صنعتوں کے لیے زیرو لوڈشیڈنگ بحال کردی گئی

پیر 11 جولائی 2016 20:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) عید کے فورا بعد ملک بھر میں صنعتوں کے لیے زیرو لوڈشیڈنگ بحال کردی گئی ہے اس ضمن میں وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے این این آئی کو بتایا کہ ماہ رمضان میں گھریلو صارفین کو سحری افطاری اور تراویح کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلے صنعتی سیکٹر کی زیرو لوڈشیڈنگ ختم کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

رمضان سے پہلے بھی صنعتی شعبے کیلئے زیرو لوڈشیڈنگ کی جارہی تھی۔ ترجمان کے مطابق اس حوالے سے تمام ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :