مون سون بارشیں ٗاین ڈی ایم اے کی تمام متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت

پیر 11 جولائی 2016 20:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے نے جمعرات سے شروع ہونے والی بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے اور کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچاؤ کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو این ڈی ایم اے کے صوبائی محکموں کو مون سون کی شدید بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے وسطی علاقہ(مدھیہ پردیش) میں کم دباؤ کی نشاندہی کی گئی ہے جو مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ اگلے ہفتے کے وسط میں پہنچنے کا امکان ہے۔ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں مون سون کے دوران شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے ٗ آئندہ چند روز میں اچھی بارشیں ہوں گی۔ پنجاب، اسلام آباد، زیریں سندھ اور کشمیر میں پیر سے جمعرات تک آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں اسی عرصہ کے دوران بعض مقامات پر آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :