قومی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

پی کے 369 شام 5 بجے کراچی پہنچی تھی کہ پرندہ ٹکرا گیا،پائلٹ نے طیارے کو باحفاظت اتار لیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جولائی 2016 19:51

قومی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء) :قومی ایئرلائن کی اسلام آباد سے کراچی آنیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا،پی کے 369 شام 5 بجے کراچی پہنچی تھی کہ پرندہ ٹکرا گیا،لیکن پائلٹ نے طیارے کو باحفاظت اتار لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پائلٹ نے کنٹرول روم کو طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی۔طیارے کے بائیں انجن پر پرندے کے خون کے نشانات ہیں۔طیارے میں 200سے زائد مسافر سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :