مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سے کشمیری مظاہرین پر فائرنگ کھول دی، 16 سے زائد زخمی

muhammad ali محمد علی پیر 11 جولائی 2016 19:44

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سے کشمیری مظاہرین پر فائرنگ ..

سری نگر (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء) :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سے کشمیری مظاہرین پر فائرنگ کھول دی جس کے باعث 16 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سے ظلم و بربریت کی انتہاء کر دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے لدیار میں احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر بھارتی فوج نے فائرنگ کھول دی جس کی زد میں آ کر 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 3 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جنہیں سری نگر منتقل کر دیا گیا ہے۔