حکومت کے ساتھ کسی بھی ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایان علی کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،خورشید شاہ

پیر 11 جولائی 2016 19:10

حکومت کے ساتھ کسی بھی ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایان علی کا پیپلز پارٹی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جولائی ۔2016ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاکہ ماڈل آیان علی ،ڈاکٹر عاصم ،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے حوالے سے حکومت کے ساتھ کسی بھی ڈیل کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایان علی کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے پتہ نہیں انہیں کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عاصم کو دہشت گردوں کا علاج کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھاسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو عوام کونوکریاں دینے جبکہ راجہ پرویز اشرف پر جو الزامات عائد کئے جا رہے ہیں موجودہ دور میں اس سے بڑے بڑے گھپلے ہو رہے ہیں جووقت آنے پر سامنے آجائیں گے انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ بھی اپوزیشن جماعتیں مشاورت سے کریں گی ۔

۔