پانامہ کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچنا ملک و قوم دونوں کے مفاد میں ہے ‘ عابد حسین صدیقی

پیر 11 جولائی 2016 18:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پانامہ کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچنا ملک و قوم دونوں کے مفاد میں ہے پوری قوم کرپشن کا خاتمہ چاہتی ہے، حکومت کے پاس کوئی ویژن نہیں ہے جس کی وجہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی قوم کی مشکلات سے با خبر ہیں انہیں حل کرانے کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، حکومت مسائل حل نہیں کر رہی پریشانی پیدا کر رہی ہے یا پھر ان میں مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ، دہشت گردی، مہنگائی اور بیروزگاری سمیت تمام مسائل میں اضافہ ہوا پنجاب میں صرف اعلانات کئے جاتے ہیں عملی طور پر کارکردگی صفر ہے وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں مہنگائی ،لاقانونیت اور بے روزگاری سے بے خبر اپنے اللے تللوں پر لگے ہوئے ہیں۔ پنجاب میں سیاستدانوں کی نہیں شعبد ہ بازروں کی حکومت ہے۔