پاناما لیکس ایشو:پی ٹی آئی کا حکومت مخالف تحریک کیلئے حکمت عملی کا آغاز

پہلے مرحلے میں تمام ڈویثرنل مقامات پر ورکرز کنونشن کروائے جائینگے،تین احتجاجی روٹس پشاور سے پنڈی،سکھر سے ملتان اور پنڈی سے لاہورپرغور،تینوں روٹس پر احتجاج کے بعدحکومت کے خلاف فائنل راؤنڈ کھیلا جائے گا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جولائی 2016 18:53

پاناما لیکس ایشو:پی ٹی آئی کا حکومت مخالف تحریک کیلئے حکمت عملی کا آغاز

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء) :تحریک انصاف نے پاناما لیکس ایشو پر حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنا شروع کردیا،جس کے تحت پہلے مرحلے میں تمام ڈویثرنل مقامات پر ورکرز کنونشن کروائے جائینگے،تمام ابتدائی حربوں کے بعد آخر میں حکومت کے خلاف فائنل راؤنڈ کھیلا جائے گا۔آج یہاں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کی زیرصدارت حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس میں لائحہ عمل بنانے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کرپشن کے خلاف تحریک کے پہلے مرحلے میں تمام ڈویثرنل مقامات پر ورکرز کنونشن کروائے جائینگے،عمران خان پشاور،لاہور،کراچی اور کوئٹہ بارز میں وکلاء کو متحرک کرینگے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی اجلاس میں تین احتجاجی روٹس پر غورکیا گیا۔جن میں پشاور سے پنڈی،سکھر سے ملتان اور پنڈی سے لاہورکے احتجاجی روٹس شامل ہیں۔ان تینوں روٹس پر احتجاج کے بعدحکومت کے خلاف فائنل راؤنڈ کھیلا جائے گا۔تحریک انصاف کی قیادت نے حکومت مخالف تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے بھی غیراعلانیہ رابطے شروع کردیے ہیں۔جس کے نتیجہ میں اپوزیشن کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کومثبت تعاون کی یقین دہانی کروائی جا رہی ہے۔