بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا عاصمہ کھاوڑ کو نجی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا

پیر 11 جولائی 2016 18:52

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) لاڑکانہ شہر کے نیو بس اسٹینڈ کی رہائشی عاصمہ کھاوڑ جو گذشتہ 5 ماہ سے برین ٹی میں مبتلا تھی جس کے بیماری کا پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے نوٹیس لیا تھا جبکہ بلاول بھٹو زرداری کے ہدایات پر پیپلز پارٹی رہنماؤں آغا تنویر، غلام مصطفیٰ لغاری، اعجاز لغاری اور دیگر نے عاصمہ کھاوڑ کے گھر پہنچے اور انہیں ایمبولنس کے ذریعے علاج کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی رہنماؤں کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہدایات پر عاصمہ کھاوڑ کو کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کردیا جائے گا جہاں ان کی مختلف ٹیسٹیں کروانے کے بعد انہیں بہتر علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گے تاکہ وہ جلد صحتیاب ہوسکے۔