ماہِ جون 2016کے دوران لاہور پولیس کی شاندار کارکردگی ،65گینگز کے157ملزمان گرفتار،170مقدمات ٹریس ،74 لاکھ سے زائدرقم برآمد

1237اشتہاری و عدالتی مفروران گرفتار،ون ویلنگ ، پتنگ بازی ، ہوائی فائرنگ ، منشیات، قمار بازی ،گداگری، پرائس کنٹرول،قحبہ خانہ،میرج،پرائس کنٹرول اور فارنرایکٹ کی خلاف ورزی پرمقدمات درج، ملزمان گرفتار

پیر 11 جولائی 2016 18:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) قائمقام ڈی آئی جی آپریشنزمنتظر مہدی کی رہنمائی اور خصوصی ہدایات پر لاہور پولیس نے رواں سال کے ماہِ جون کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے65گینگز کے157ممبران کو گرفتار کیا اوران کے خلاف مختلف نوعیت کے170مقدمات ٹریس ہوئے ان گینگزکی برآمدگی تقریباَ74لاکھ سے زائد ہے۔

اسی طرح جون میں مجموعی طور پر203اشتہاری اور1034عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قائمقام ڈی آئی جی آپریشنزمنتظر مہدی نے لاہور پولیس کے تمام افسران کو ہدایت دی تھیں کہ وہ شہر میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، امن وامان کی فضا ء کو برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں جس پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر ماہِ جون کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے65گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئے157ممبران کو گرفتار کیاگیا جبکہ ان کیخلاف170مقدمات ٹریس ہوئے اور203اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹیگری کے41،Bکیٹیگری کے162اور1034عدالتی مفروران،Aکیٹیگری کے41اور Bکیٹیگری کے993شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی دورا ن ناجائزاسلحہ کے323مقدمات درج ہوئے جن میں324ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے01 کلاشنکوف،15رائفلیں،10بندوقیں،286ریوالورز وپسٹلز،02 کاربین،09 خنجر اور2264گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ منشیات کے516مقدمات درج ہوئے جن میں516ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے10کلو865گرام ہیروئن،295کلو258گرام چرس،730 گرام افیون اور3886شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔

اسی طرح قماربازی کے122مقدمات درج ہوئے جن میں564ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی04 لاکھ 28ہزار سے زائد رقم برآمد ہوئی، قحبہ خانے کے33مقدمات درج ہوئے جن میں133ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح ماہِ جون میں خصوصی مہم کے دوران ون ویلنگ،پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ ، گداگری،پرائس کنٹرول ،میرج اورفارنرایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر1459 ملزمان کے خلاف681مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے ۔