مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر ذاکر نائک کے ساتھ کھڑی ہے ،کسی بھی قسم کی زیادتی اور ناانصافی برداشت نہیں کریگی‘ سینیٹر ساجد میر

ذاکر نائک کیخلاف بنگلادیش اور بھارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات قابل مذمت ہیں، ہمیشہ اسلام کو امن پسند مذہب ثابت کیا

پیر 11 جولائی 2016 18:43

مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر ذاکر نائک کے ساتھ کھڑی ہے ،کسی بھی قسم کی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) ) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف بنگلادیش اور بھارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی مذمت کی ہے۔ڈاکٹر ذاکر نائک کے ہاتھوں سینکڑوں غیر مسلم دائرہ اسلام میں داخل ہوئے جو انکے امن پسند مبلغ ہونے کی سب سے بڑی دلیل ہے۔

اگر کوئی پیروکار کسی منفی سرگرمی میں ملوث ہو جاتا ہے تو اسکا ذمہ دار زاکر نائک کو کیسے ٹھرایا جاسکتا ہے۔ بنگلا دیش اور بھارت کو زاکر نائک کی تقریروں اور تحریروں کی تحقیقات کا پورا حق حاصل ہے۔ میں دعوی سے کہتا ہوں کہ اسکے نظریات غیر عسکریت پر مبنی ہیں۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی آڑ میں ایک امن پسند مبلغ کے خلاف کفریہ طاقتیں اور عصبیت کے مارے مسلمان متحدہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ذاکر نائک کا نیٹ ورک پوری دنیا میں ہے۔ اسکے چاہنے والے کروڑوں کی تعداد میں ہیں۔جس میں مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلم بھی ہیں،اس لیے کہ آج تک اس کے مناظرے اور مذاکرے دلیل کی بنیادپر ہوئے اور کامیابی حاصل کی۔اس نے عسکریت پسندی،شدت پسندی اوردہشت گردی کی بات ہی نہیں کی۔اس نے اغیار کے اس پراپیگنڈہ کہ اسلام دہشت گرد مذہب ہے کا اپنے دلائل سے توڑ اور ردکیا اور اسلام کو امن پسند مذہب ثابت کیا۔

انہوں نے کبھی داعش کی حمایت نہیں کی۔اس لیے اسکے ساتھ بنگلا دیش اور بھارتی حکومتوں کوانصافی پر مبنی رویہ ترک کرنا ہو گا۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ڈاکٹر ذاکر نائک کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی قسم کی زیادتی اور ناانصافی برداشت نہیں کرے گی۔ ڈاکٹر ذاکر نائک امام عزیمت احمد ابن حنبل کا جانشین اورجبل استقامت امام ابن تیمیہ علیہ رحمہ کا روحانی فرزند ھے،ہم ڈاکٹر زاکر نائک حفظ اﷲ کو استقامت اور حفاظت کے لیے دعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :