عوامی تحریک کے رہنماؤں کی کامیاب جلسے پر شیخ رشید اور عوامی مسلم لیگ کو مبارک باد

راولپنڈی کے عوام نے بڑی تعداد میں شریک ہوکر برسراقتدار طبقے کومسترد کرنے کا اعلان کر دیا، 31جولائی کو تمام جماعتوں کی قومی مشاورت حکومت تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئیے بلوائی گئی ہے، عوامی تحریک ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی کا بیان

پیر 11 جولائی 2016 18:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ،عوامی تحریک اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنان کو لال حویلی میں ہونے والے کامیاب جلسے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد کی جانب سے ڈاکٹر طاہرالقادری کے اعزاز میں دیاگیا استقبالیہ کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت کے باعث ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کرگیا،راولپنڈی کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے حکومت پر اور راولپنڈی کے ن لیگیوں پر عدم اعتماد کااعلان کردیا ہے،اس موقع پر اسلام آباد،راولپنڈی کے رہنماؤں بریگیڈئر(ر) مشتاق احمد،سلطان نعیم کیانی، غلام علی خان ،ابراررضاایڈووکیٹ،راجہ منیر اعجاز،مصطفی خان نے بھی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو کامیاب جلسے کی مبارک باد دی ہے۔

(جاری ہے)

عمرریاض عباسی نے کہا کہ 31جولائی کو تمام جماعتوں کی قومی مشاورت حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئیے بلوائی گئی ہے،جس کے میزبان اکٹر طاہرالقادری خود ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :