پاکستان میں آبادی کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا

پیر 11 جولائی 2016 18:11

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی ۔2016ء) دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آبادی کا عالمی دن (ورلڈ پاپولیشن ڈے) پیر کو بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عالمی ادارہ صحت، این جی اوز سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے زیر اہتمام خصوصی واکس، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد بڑھتی ہوئی آبادی کے فوائد و نقصانات، دو بچے خوشحال گھرانہ، وسائل کے مطابق بچوں کی پیدائش، چھوٹا کنبہ سکھ ہزار، بچے دو ہی اچھے جیسے ماٹو کی جانب عوام کی توجہ مبذول کرانے کے ساتھ ساتھ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے معاشی و معاشرتی صورتحال پر اثرات، ماں بچہ کی صحت سمیت دیگر اہم امور کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔

ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی پروگرامات نشر کئے گئے جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا گیا جس میں عوام کو کم آبادی کے فوائد کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :