آؤٹ آف ٹرن پروموش کا معاملہ ، رینکرز ایسوسی ایشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے تک پر امن رہنے کا فیصلہ
ملک اور محکمے کیلئے کی خدمت کے نتیجے میں ایسا سلوک نا انصافی ہے ،بحالی نہیں ہوتی قانونی جنگ جاری رہے گی ‘ ریاض شاہ
پیر 11 جولائی 2016 17:59
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) آؤٹ آف ٹرن پروموش کے معاملے پر رینکرز ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے تک پر امن رہنے کا فیصلہ کر لیا ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز آؤٹ آف ٹرن پروموش کی زد میں آنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی تنظیم رینکرز ایسوسی ایشن کا اجلاس داتا دربار میں ہوا جس کی صدارت ڈی ایس پی ریاض شاہ نے کی جبکہ اجلاس میں سابق ایس پی سی آئی اے عمر ورک ، جماعت علی شاہ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آؤٹ آف ٹرن پروموش کے معاملے پر سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل کا جب تک فیصلہ نہیں آجاتا اس وقت پرامن رہا جائے گا ۔ اس موقع پر ریاض شاہ کا کہنا تھا کہ ملک اور محکمے کے لئے نیک نیتی سے خدمت کرتے ہوئے قربانیاں دیں اور گولیاں کھا کر زخمی بھی ہوئے لیکن ہمارے ساتھ اس طرح کا سلوک نا انصافی ہے ۔ جب تک بحالی نہیں ہوتی قانونی جنگ جاری رہے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.