نجم سیٹھی نے قذافی سٹیڈیم کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز دیدی

پیر 11 جولائی 2016 17:59

نجم سیٹھی نے قذافی سٹیڈیم کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے قذافی سٹیڈیم کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز دیدی ۔ نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یہ تجویز پیش کی ۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی سی بی گورننگ بورڈ کے ارکان سے درخواست ہے کہ اس کی منظوری دیں ۔یاد رہے اس سے پہلے عبد الستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی لاہور کی اہم شاہراہ کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تھا ۔