قومی سکواش کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا

پیر 11 جولائی 2016 17:50

قومی سکواش کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جولائی ۔2016ء) ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد پیرکو دوبارہ مصحف علی سکوائش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کی وجہ سے فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ تربیتی کیمپ 3 جولائی سے 10جولائی تک بند کر دیا تھا اب کیمپ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں اسرار احمد ، عباس شوکت ، احسن ایاز، کاشف آصف اورمہران جاوید نے حصہ لیا اور انہیں کوچ امجد خان جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ سیکرٹری نے کہا کہ ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپین شپ 6 سے 16 اگست تک پولینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں شرکت کے لئے پاکستانی ٹیم 6 اگست کو پولینڈ روانہ ہوگی۔گروپ کیپٹن عامر نواز نے کہا کہ ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپےئن شپ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے اور امید ہے کہ ایونٹ میں قومی جونےئر ٹیم شاندار کارکردگی کا مظا ہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔۔

متعلقہ عنوان :