دبئی: شیخ ہمدان بن محمد راشد نے سطح سمندر پرپھنسی مچھلی کو آزاد کرایا

پیر 11 جولائی 2016 17:49

دبئی: شیخ ہمدان بن محمد راشد نے سطح سمندر پرپھنسی مچھلی کو آزاد کرایا

دبئی : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء): شیخ ہمدان بن محمد نے غوطہ خوری کے دوران سمندر کی سطح میں جال کی تاروں میں پھنسی ایک مچھلی کو آزاد کرایا۔شیخ ہمدان کے نجی فوٹو گرافر علی عیسیٰ نے اس سارے واقعے کی تفصیلات ریکارڈ کر کے سنیپ چیٹ اور یو ٹیوب پر اَپ لوڈ کر دی ۔

(جاری ہے)

ہزاروں افراد نے شیخ ہمدان کے اس جذبے کو سراہا ہے ۔ شیخ ہمدان سمندر پر سیر کی غرض سے اپنے کروز شپ پر تھے.جب شیخ ہمدان نے اس مچھلی کو سطح سمندر پر جال کے دھاگوں میں لپٹا دیکھاتو نے انہوں نے خود سمندر میں چھلانگ لگا کر اس مچھلی کو آزاد کروایا ۔ جس کے بعد وہ مچھلی بھی شیخ ہمدان کے اردگرد پھرتی رہی۔اس ویڈیو کو ابتک متعدد افراد دیکھ چکے ہیں۔