سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس نمٹا دیا

پیر 11 جولائی 2016 17:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جولائی ۔2016ء ) سپریم کورٹ نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس نمٹا دیا،عدالت نے جونیئر کلرک امتیاز کو عدالتی احکامات کے باوجود ترقی نہ دینے پر نوٹس جاری کیا تھا۔

(جاری ہے)

مقدمہ کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ مقدمہ کی کارروائی شروع ہوئی تو پنجاب حکومت کے وکیل رزاق مرزانے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کی تعمیل ہو گئی ہے ،جونیئر کلرک امتیاز کو ترقی دے دی گئی ہے،اس پر عدالت عظمیٰ نے حکم کی تعمیل کے بعد توہین عدالت کا نوٹس نمٹا دیا۔