جدہ: سعودی شہریوں نے رمضان المبارک کے دوران 400ملین سعودی ریال پھلوں، سبزیوں پر خرچ کیئے: رپورٹ

پیر 11 جولائی 2016 17:27

جدہ: سعودی شہریوں نے رمضان المبارک کے دوران 400ملین سعودی ریال پھلوں، ..

جدہ : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء): سعودی عرب کے محکمہ فوڈ ایند ریٹل کی جانب سے جاری کرداہ اعدادو شمار کے مطابق سعودی شہریوں نے صرف رمضان المبارک کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی خریداری پر تقریباََ 400ملین ریال خرچ کیئے ۔ رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کی فروٹ مارکیٹوں میں پھلوں کی قیمتوں مین پانچ فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سعودی عرب کے پھلوں اور سبزیوں کے سب سے بڑے درآمدکنندہ محمد عبداللہ شربتلی کا کہنا ہے کہ عام طور پر گرمیوں میں پھلوں کی خریداری زیادہ ہو جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن رمضان المبارک میں پھلوں کی خریداری کئی گنا بڑھ جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال سعودی حکومت کی جانب سے بہترین انتظامات کی پھلوں اور سبزیوں میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی ۔ اور پھل اور سبزیاں وافر مقدار میں مارکیٹوں میں دستیاب رہی تھیں۔

جس کی وجہ سے پھل اور سبزیوں کی قیمتیں مستحکم ہی رہی ۔ عبداللہ شربتلی نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں پھل اور سبزیاں عموما چالیس کے قریب ممالک سے منگوائی جاتی ہیں ۔ لیکن ان میں سب سے زیادہ ساؤتھ افریقہ، پاکستان ، ہندوستان، لبنان، فلپائین ، مصر، امریکہ اور فرانس سے منگوائی جاتی ہیں۔