ابو ظہبی: رمضان المبارک میں ٹریفک حادثات میں کمی دیکھنے میں آئی : ٹریفک پولیس

پیر 11 جولائی 2016 17:10

ابو ظہبی: رمضان المبارک میں ٹریفک حادثات میں کمی دیکھنے میں آئی : ٹریفک ..

ابو ظہبی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء): ابو ظہبی ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق رمضان المبار ک آخری دس دنوں اور عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران 101چھوٹے بڑے ٹریفک حادثات ریکارڈ کیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی پولیس کے ڈائریکٹر برگیڈئیر علی خالفان الدہیری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال شدید قسم کے چھ حادثات ریکارڈ کیئے گئے جبکہ پچھلے سال اسی عرصہ میں ان کی تعداد 12 تھی۔

الدہیری کے مطابق سب سے زیادہ حادثات کی وجہ تیز رفتاری ہی رہی ،جس کی وجہ سے پچھلے سال بھی متعدد حادثات پیش آئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ابو ظہبی پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو کوئی رعائت نہیں دیتی ۔ اور ان کو سخت سے سخت سزا کہ ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیئے جاتے ہیں ۔ تا کہ وہ مستقبل میں اپنے سمیت لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔