مون سون بارشوں کے پیش نظر بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا گیا

پیر 11 جولائی 2016 16:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) مون سون بارشوں کے پیش نظر بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے اسلم ترین کے مطابق محکمہ موسمیات کے اعلان کردہ آئند ہ ہفتے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع کوہلو ، ڈیرہ بگٹی ، بارکھان ، موسیٰ خیل ، شیرانی اور ژوب کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے اور پی ڈی ایم اے کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے کنٹرول روم کو فعال کردیا گیا ہے ۔

گز شتہ روز کی بارش سے کوہلو ،بارکھان اور ڈیرہ بگٹی میں بارشوں کے بعد نشیبی علاقوں کی ندی نالوں میں طغیانی آئی ہے جس سے بارکھان میں پانچ یونین کونسلز میں کھڑی فصلوں کو نقصان ہوا ہے ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :