پشاور،یکم تا 10 جولائی مون سون بارشوں سے متاثرہ اضلاع کی رپورٹ جاری
سب سے زیادہ نقصان چترال میں ہوا، 29 افراد جاں بحق،4 زخمی ، 20مکانات مکمل ،27 جزوی تباہ ہوئے
پیر 11 جولائی 2016 16:45
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، خیبر پختونخوا نے یکم جولائی تا 10 جولائی مون سون بارشوں سے متاثرہ اضلاع کی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 45 افراد جان بحق اور 25 افراد زخمی ہوئے ۔اسی طرح 20 مکانات مکمل طور پر جبکہ 31 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے ترجمان لطیف الرحمان کے مطابق سب سے زیادہ نقصان چترال سے رپورٹ کی گیا جس میں 29 افراد جان بحق،4 زخمی اور 20مکانات مکمل طور پر جبکہ 27 مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ کوہاٹ سے 7 افراد جان بحق،7 زخمی،مردان سے 4 جان بحق، 6 زخمی، مانسہرہ سے 3 جان بحق، 6 زخمی اور مالاکنڈ اور سوات سے ایک ایک فرد کے جان بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے متاثرہ جان بحق افراد کے لواحقین میں 3،3 لاکھ روپے کے چک تقسیم کر دیئے گئے ہیں جبکہ تمام متاثرہ اضلاع میں مکانات کی تباہی کے سلسلے میں تصدیقی سروے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کو تصدیق کے بعد پالیسی کے مطابق معاوضے دیئے جائینگے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.