وزارت پانی و بجلی نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

بجلی سستی کرنے کا نوٹیفیکیشن چاروں صوبوں کو ارسال،زرعی صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 3.50 روپےسستی کی گئی ہے،نئی قیمتوں کااطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔نوٹیفیکیشن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جولائی 2016 16:43

وزارت پانی و بجلی نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء) :وزارت پانی و بجلی نے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے،بجلی سستی کرنے کا نوٹیفیکیشن چاروں صوبوں کو ارسال کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق زرعی صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 3.50 روپےسستی کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کااطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔آف پیک آورز میں بجلی اب 5روپے 35پیسے فی یونٹ ہو گی۔ جبکہ پیک آورز میں ٹیرف 10روپے 35 پیسے فی یونٹ برقرار رہے گا۔وزارت پانی و بجلی کے مطابق اس سے پہلے بجلی کے نرخ 8روپے 85 پیسے تھے۔

متعلقہ عنوان :