Live Updates

”کر پشن بچاؤ “ٹی اوآرز قوم اور اپوزیشن کیلئے کسی صورت قابل قبول نہیں ہونگے ‘

(ن) لیگ کو حکومت اور کر پشن میں سے کسی کا انتخاب کر نا ہوگا ‘ حکمران ترقی چاہتے ہیں تو کر پشن اور بد عنوان لوگوں کا تحفظ کر نا چھوڑ دیں ‘حکومتی پا لیسوں کیخلاف اپوزیشن او ر عوام ایک پیج پر ہیں ‘ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی سے ہی ملکی مسائل کا حل ممکن ہو سکتا ہے ‘ملک میں طاقتور اور عام آدمی کیلئے الگ قانون کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا‘کر پشن کر نیوالے ہر شخص کااحتساب ضروری ہو چکا ہے سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور کی بات چیت

پیر 11 جولائی 2016 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ” کر پشن بچاؤ “ حکومتی ٹی اوآرز قوم اور اپوزیشن کیلئے کسی صورت قابل قبول نہیں ہوں گے ‘(ن) لیگ کو حکومت اور کر پشن میں سے کسی کا انتخاب کر نا ہوگا ‘ حکمران ملکی ترقی چاہتے ہیں تو کر پشن اور بد عنوان لوگوں کا تحفظ کر نا چھوڑ دیں ‘حکومتی پا لیسوں کے خلاف اپوزیشن جماعتیں او ر عوام ایک پیج پر ہیں ‘ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی سے ہی ملکی مسائل کا حل ممکن ہو سکتا ہے ‘ملک میں طاقتوار اور عام آدمی کیلئے الگ قانون کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا‘کر پشن کر نیوالے ہر شخص کااحتساب ضروری ہو چکا ہے۔

پیر کے روز گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپنے حق کیلے احتجاج کر نا ہر پاکستانی کا آئینی اور جمہو ری حق ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کا بازار ختم نہیں ہو گا اس وقت تک ترقی اور خوشحالی بھی نہیں آئیگی اس لیے (ن) لیگ کو اگر ملک اور جمہو ریت عزیز ہے تو انکو کر پشن اور حکومت میں سے کسی ایک کا انتخابات کر نا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکام پا لیسوں سے ہر پاکستانی تنگ آچکا ہے اور تبدیلی کیلئے تحر یک انصاف کے ساتھ کھڑا ہے اور پوری قوم پانامہ لیکس پرایسے ٹی اوآرز چاہتی ہے جس سے کرپشن کر نیوالوں کو انکے انجام سے دوچار کیا جاسکے اور کر پشن کی دولت واپس قومی خزانہ میں جمع کروائی جائے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹی اوآرز میں (ن) لیگ کی ضد اور ہٹ دھر می سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات