بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی ،جنوبی پنجاب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
فلڈوارننگ جاری،کوہ سلیمان میں ہونے والی بارشوں کا پانی راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے نشیبی علاقوں کی طرف بڑھنے لگا ریسکیو اداروں کے امدادی رضا کارالرٹ
پیر 11 جولائی 2016 16:32
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی۔2016ء) بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث جنوبی پنجاب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے فلڈوارننگ جاری کردی ۔دریائے سندھ میں تونسہ اور گڈو کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب جبکہ چناب اور جہلم میں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
کوہ سلیمان پر بارش سے درہ کاہا سلطان کے سیلابی نالے میں ظغیانی آگئی ہے،41 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ نشیبی علاقوں کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ریسکیو اداروں اور فلاحی تنظیموں نے سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر اپنے امدادی رضاکاروں کو الرٹ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے بعد راجن پور میں کوہ سلیمان پر بارش سے درہ کاہا سلطان کے سیلابی نالے میں ظغیانی آگئی ہے جس کے باعث 41 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ نشیبی علاقوں کی جانب بڑھنے لگا ہے جب کہ علاقہ میں کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں جس سے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.