Live Updates

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر کے حوالے سے مشاورت مکمل

پیر 11 جولائی 2016 16:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی۔2016ء) تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر کے حوالے سے پارٹی مشاورت مکمل کر لی، شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ سے ملاقات کرکیانہیں ناموں سے آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پارٹی نے الیکشن کمیشن کے ارکان کے تقرر کے حوالے سے مشاورت مکمل کر کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اس سلسلے میں شاہ محمودقریشی کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سیدخورشید شاہ اوراعتزاز احسن سے ملاقات متوقع ہے۔شاہ محمود قریشی ،خورشید شاہ کو تحریک انصاف کے نقطہ نظر اورتجویز کردہ ناموں سے آگاہ کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات