پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری کے درمیان رابطہ

پیر 11 جولائی 2016 16:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف کے درمیان مشاورت ہوئی ہے جس میں حکومت کے خلاف بھرپورمزاحمت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کی کرپشن کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا جائے۔

(جاری ہے)

مشاورت میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ ن کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھرایک پلیٹ فارم پراکھٹا کرے گی تاکہ حکومت کو پنامہ پیپرزکی تحقیقات کے معاملے پرمسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سخت موقف اپنایا جاسکے۔واضح رہے کہ پنامہ پیپرز کے معاملے حکومت اوراپوزیشن تاحال ٹی او آرز تشکیل نہیں دے پائے ہیں۔