دبئی ، راس الخیمہ پولیس کو عید کی چھٹیوں کے دوران 19,177فون کا لز موصول ہوئی

پیر 11 جولائی 2016 16:24

دبئی ، راس الخیمہ پولیس کو عید کی چھٹیوں کے دوران 19,177فون کا لز موصول ..

دبئی : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء): دبئی پولیس اور راس الخیمہ پولیس کنٹرول روم کو عید کی چھٹیوں کے دوران تقریباََ19,177فون کالز موصول ہوئیں ،جن میں سے دبئی پولیس کو 18,306جبکہ راس الخیمہ پولیس کو 871فون کالز موصول ہوئیں۔

(جاری ہے)

دبئی کنٹرول روم کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل خزرج الخزرجی کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی طرف سے لوگوں کے لیئے آگاہی پروگرام کرنے سے اس سال عید المبارک پر ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے لوگوں کو کہا ہے کہ وہ ایمرجنسی کی صورتِحال میں ہی 999پر کال کریں ۔اگر کوئی اور معلومات لینی مقصود ہو تو اس کے لیئے 901پر کال کریں۔ راس الخیمہ پولیس کنٹرول روم کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اس سال چھوٹے موٹے حادثات کی اطلاعات تو موصول ہوئی ہیں لیکن آگاہی مہم کی وجہ سے عید الفطر کے دوران بڑے حادثات کا نہ ہونا مہم کی کامیابی کی دلیل ہے۔