پنجاب میں مینا کو پکڑنے،اس کی نقل و حمل، خرید و فروخت اور برآمد پر پابندی عائد

پیر 11 جولائی 2016 16:21

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) حکومت پنجاب نے صوبے میں مینا (پرندہ) کو پکڑنے،اس کی نقل و حمل، خرید و فروخت اور برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری حکومت پنجاب (ہوم ڈیپارٹمنٹ) کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ مال مویشیوں میں بڑھتی ہوئی جلدی بیماریوں کی شکایات کی روشنی میں کیا گیا ہے جو طفیلی کیڑے مکوڑوں کی کثرت کے باعث لاحق ہو رہی ہیں۔

طفیلی کیڑے مکوڑوں کی کثرت کی بڑی وجوہات میں سے ایک خرید و فروخت اور برآمد کے لئے مینا پرندے کو پکڑ کر قید کرنا بتائی گئی ہے۔ دودھ اور گوشت دینے والے مویشیوں میں یہ بیماریاں صحت عامہ کے لئے نقصان کا باعث ہیں اس لئے حکومت پنجاب نے مینا پرندوں کو پکڑ کر قید کرنے، ان کی نقل و حمل، خرید و فروخت اور برآمد پر 31اگست 2016ء تک پابندی عائد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :