پانامالیکس ایشو:وزیراعظم نےاسحاق ڈار کو اپوزیشن لیڈر کو اعتماد میں‌ لینے کا ٹاسک سونپ دیا

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،حکومت مخالف تحریک،ٹی او آرز پرڈیڈلاک سمیت سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،آزاد کشمیر انتخابات پرامن ہونے چاہئیں،ٹی اوآرز کا معاملہ مفاہمت سے حل کرنے کی ایک اور کوشش کی جائے۔وزیراعظم نوازشریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 جولائی 2016 16:20

پانامالیکس ایشو:وزیراعظم نےاسحاق ڈار کو اپوزیشن لیڈر کو اعتماد میں‌ ..

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف سے ان کی رہائشگاہ جاتی امرا میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی،جس میں متحدہ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک اور ٹی او آرز پرڈیڈلاک سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ملاقات میں اسحاق ڈار کو نیا ٹاسک سونپ دیا ہے،جس کے تحت وفاقی وزیرخزانہ پاناما لیکس کے ایشو پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اعتماد میں‌ لیں گے۔

اس موقعہ پرملاقات میں وفاقی وزیرخزانہ نے وزیراعظم کو بجٹ کے بعد کی معاشی صورتحال پربریفنگ بھی دی۔مزید برآں‌ وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی وزرا کا اجلاس ہوا۔جس میں میں پاناما لیکس،ٹی اوآرز پر ڈیڈلاک سمیت متحدہ اپوزیشن کی حکومت مخلاف تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک کی کشیدہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر آئندہ کیلئے حکمت عملی بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف،وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار،پرویز رشید،مریم نوازسمیت دیگر نے شرکت کی۔وزیراعظم نے ٹی اوآرز کمیٹی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں کہ معاملہ اب بھی افہام وتفہیم سے حل ہوجائے۔اسحاق ڈار کو چاہیے کہ اپوزیشن لیڈر سے رابطوں کو نتیجہ خیز بنائیں۔وزیراعظم نے آزاد کشمیر کو پرامن بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کو آزاد کشمیر انتخابات میں پرتشدد واقعات سے آگاہ کیا گیا۔آزاد کشمیر انتظامیہ پیپلزپارٹی کے کنٹرول میں ہے۔پیپلزپارٹی انتظامیہ کے ذریعے لاقانونیت کی مرتکب ہورہی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کو آزاد کشمیر الیکشن پر بریفنگ بھی دی گئی۔وفاقی وزرا نے وزیراعظم سے ملاقات میں انکی صحت یابی دریافت کرنے کے ساتھ ان کو اپنی وزارتوں‌ سے متعلق امور پر بریفنگ بھی دی۔