ریلویز ڈویژن کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے ایک ارب88کروڑ82 لاکھ روپے مختص

پیر 11 جولائی 2016 16:15

اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) 2016-17ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ریلویز ڈویژن کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے ایک ارب88کروڑ82 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گوادر کو کراچی سے منسلک کرنے کیلئے پی سی ٹو منصوبے کی فزیبلٹی کیلئے 12 کروڑ55 لاکھ ، وزارت ریلوے میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے لئے 10 کروڑ،حویلیاں میں نئے ڈرائی پورٹ کیلئے 2 کروڑ80 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اسی طرح پورٹ قاسم سے بن قاسم تک ٹریک کی حالت بہتر بنانے اور ڈبلنگ آف ٹریک منصوبے کیلئے ایک ارب 16 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ ہری پور بلڈھیر میں نیو ڈرائی پورٹ کی زمین کی خریداری اور اپ گریڈیشن کے لئے 30 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :