ترقی پذیر اور مقروض پاکستان کے کتنے لوگوں کے پاس ’جہاز‘ ہیں؟ ورلڈ بنک کی تہلکہ خیز رپورٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 11 جولائی 2016 16:11

ترقی پذیر اور مقروض پاکستان کے کتنے لوگوں کے پاس ’جہاز‘ ہیں؟ ورلڈ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 جولائی 2016ء) :ترقی پذیر اور مقروض ملک پاکستان میں کتنے لوگ اپنے نجی ’جہاز‘ کے مالک ہیں؟ ورلڈ بنک کی انکشاف سے بھری رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ بنک کی2015ءکی رپور ٹ کے مطابق پاکستان کہ کُل آبادی کا نصف خط غربت کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے جس کے پیش نظر امیر اور غریب میں فرق کم ہونے کی بجائے مزید طول پکڑ رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے مقروض اور ترقی پذیر ہونے کے باوجود پاکستان میںپرائیویٹ جہازوں کے مالک بااثر لوگوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔میڈیا میں شائع ہوئی ایک رپورٹ کے مطابق بااثر سیاستدان اور یہانتکہ کاروباری حضرات بھی بھی پرائیوٹ جہازوںکے مالک اور ان کا استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں کاروباری اور سیاسی شخصیات میں سے میاں منشا 3، ملک ریاض 3، چودھری منیر3، مخدوم احمدمحمود2 جبکہ جہانگیر ترین، زیڈ اقبال اور فاطمہ فرٹیلائزرز کے پاس ایک ایک پرائیویٹ جہاز ہے۔

اس ضمن میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عثمان نے بتایا کہ اپنے نجی طیارے میں بیرون ملک روانگی سے پرائیویٹ جہازوں کے تمام مالکان کاامگریشن کے عمل سے گزرنا لازم ہوتا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ امگریشن اور کسٹمز سمیت اے ایس ایف کے انسپکٹر رینک کے آفیسرز کو وی آئی پی کو مکمل طور پر چیک کرنے کا اختیار بھی حاصل ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جہاز کی آپریشنل کاسٹ ایک ہزار ڈالر فی گھنٹہ ہے جبکہ اس کے علاوہ دیگر چارجز بھی جہاز کے مالک کو ادا کرنا ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :