استور، پاکستان مسلم لیگ(ن) قیام امن ،عوامی مسائل کے حل اور سیاحت کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ،رانا فرمان علی

پیر 11 جولائی 2016 16:05

استور ۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) صوبائی وزیر بلدیات گلگت بلتستان رانا فرمان علی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت قیام امن ،عوامی مسائل کے حل اور سیاحت کے فروغ میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور وزیر اعلی کے احکامات کی روشنی میں تمام پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی اور استور ،روپل ،کیلشی اور ناصر آباد کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع استورسمیت پورے صوبے میں میرٹ اور یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کام کئے جائیں گے ۔مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت وزیر اعلی کی ہدایت پرروپل، کیلشی اور ناصر آباد کے بنیادی مسائل کے حل اورترقی و خوشحالی کے لئے تیزی سے کام کر رہی ہے جبکہ ان علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے اقدامات،گندم ڈپو کے قیام ،رابطہ سڑکوں کی تعمیر اور پل بھی تعمیر کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :