حویلیاں،پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں لڑائی

پیر 11 جولائی 2016 16:04

حویلیاں۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) ضلع حویلیاں میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان جھڑپوں کے باعث گذشتہ 72گھنٹوں سے تمام بازار اور سڑکیں ویران ہیں ،حویلیاں کرفیو جیسی صورتحال سے دوچار ہے ،ڈی سی سردار طاہر نے اے پی پیکو بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان 2 روز قبل ہونے والی لڑائی کے دوران چوہدری محمد عزیز امیدوار مسلم لیگ ن حلقہ 16حویلی شدید زخمی جبکہ 2 کارکن جاں بحق ہو گئے،جس کے باعث ضلع بھر میں توڑ پھوڑ اور ہنگاموں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ فارورڈکہوٹہ نے فیصل ممتاز راٹھوڑ اور ان کے 12ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔