لاہور ہائی کورٹ بار میں مر حو م عبدالستار ایدھی کی وکلاء نے غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کی

پیر 11 جولائی 2016 16:02

لاہور۔11 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) عدلیہ بچاؤ کمیٹی کے زیر اہتمام لاہور ہائی کورٹ بار کے ڈیمو کریٹس لان میں مر حو م عبدالستار ایدھی کی وکلاء نے غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کی، جس میں وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سیشن کورٹ لاہور میں بھی مرحوم کی غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کی گئی۔ جس میں ججز نے بھی شرکت کی ، نماز جنازہ کے بعد مر حو م کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر وکلا ء رہنماؤں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی انسانیت کے لیے خدمات کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی اور انہو ں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے سرکاری سطح پر عملی اقدامات کرے ۔

متعلقہ عنوان :