خیبر پختونخوا حکومت تعلیمی انقلاب کے وعدے کی تکمیل پر پوری طرح عمل پیرا ہے ‘ وزیر قانون

پیر 11 جولائی 2016 16:02

پشاور ۔11جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امورامتیاز شاہد قریشی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیمی انقلاب کے وعدے کی تکمیل پر پوری طرح عمل پیرا ہے اور اس سلسلے میں عملی اقداما ت اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت معیاری تعلیم کے فروغ میں انتہائی سنجیدہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں تعلیم کے لئے ریکارڈ111ارب روپے مختص رکھے گئے ہیں جو تمام صوبوں سے بڑھ کر ہیں۔

ان خیالات کا ظہار انہوں نے یونین کونسل شکردرہ رورل 1میں ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے گورنمنٹ پرائمری سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے تین سالہ دور میں انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ حلقہ بھر میں 30سے زائد سکولوں کو اپ گریڈ کر دیا جبکہ یونین کونسل کی سطح پر درجنوں نئے سکولوں کی تعمیر پر کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے صوبے میں اصلاحات کے ذریعے کرپشن اور سفارش کلچر کا خاتمہ کردیا گیا ہے اورسکولوں میں مانیٹرنگ سسٹم کے تحت اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشرے سے کرپشن ،ناانصافی کے خاتمے اور میرٹ و قانون کی بالادستی قائم کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین طرز حکمرانی متعارف کرانے کے لیے ریکارڈ قانون سازی کی ہے اسی طرح صوبے میں امن و امان کے حوالے سے بھی صوبائی حکومت سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے جس کے باعث حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :