امجد صابری قتل،پولیس کو اہم کامیابی مل گئی،بڑے انکشافات سامنے آنیکا امکان

پیر 11 جولائی 2016 15:45

امجد صابری قتل،پولیس کو اہم کامیابی مل گئی،بڑے انکشافات سامنے آنیکا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) امجد صابری کے قتل کی تفتیش میں اہم پیش رفت ، پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لے کرتفتیش شروع کردی۔معروف قوال امجد صابری کے قتل کیس کی مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور جلد ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں کو اہم کامیابی کی توقع ہے۔ تین اہم ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو بڑا بریک تھرو ملنے کا امکان ہے۔